
کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ نے اپنے والدین کو دھمکی دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دعا زہرہ کے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے جس میں دعا کو اپنے مبینہ شوہر ظہیر احمد کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس ویڈیو میں دعا زہرہ ہمیشہ کی طرح سادہ نہیں ہیں بلکہ انہوں نے میک اپ کیا ہوا ہے۔
ویڈیو میں دعا اپنے والدین سے مخاطب ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ میں یہ کہنا چاہوں گی یہ ساری جھوٹی باتیں کرنا بند کردیں مجھے آپ کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے آپ کو مجھ سے کتنی ہمدردی ہے مجھے سارا پتہ ہے میں سارا جانتی ہوں۔
دعا نے مزید کہا کہ آپ میرے شوہر کی عزت کریں اور اس کے بارے میں یہ گینگ وغیرہ کی جو باتیں ہیں یہ کرنا بھی بند کردیں۔
اس سے قبل دعا زہرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔
دعا زہرہ اور ظہیر کے نکاح کی ویڈیو منظر پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے شئیر کی گئی تھی ۔
اس ویڈیو میں ایک شخص پہلے دعا زہرہ سے پوچھتا ہے کہ آپ کا نکاح ظہیر احمد ولد منیر احمد سے 50 ہزار روپے کے عوض کیا جاتا ہے، آپ کو قبول ہے۔
جس کے جواب میں دعا زہرہ نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے 3 مرتبہ قبول ہے کہا اور پھر یہی بات ظہیر سے پوچھی گئی کہ آپ کا نکاح دعا زہرہ ولد سید مہدی علی کاظمی کے ساتھ کیا جاتا ہے، آپ کو قبول ہے
جواب میں ظہیر احمد نے بھی 3 مرتبہ قبول ہے کہہ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News