آسٹریلیا کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے نماز استسقاء ادا کی گئی جس کے بعد آسٹریلیا میں بارش شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بروز اتوار ایڈیلیڈ کے بونیتھن پارک میں عیسائیوں اور مسلمانوں کی بڑی تعداد آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت میں کمی کے لئے دعا کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔
مسیحی برادری نے بھی اس پارک میں مسلمانوں کے ساتھ شرکت کی جب مسلمانوں کی جانب سے بارش کے لئے خصوصی دعا کا اعلان کیا گیا تھا۔
عیسائی اور مسلم کے تعلقات کی نمائندگی کرنے والے پادری پیٹرک میک آئرنی بھی اتوار کو نماز کی ادائیگی میں موجود تھے۔
گزشتہ روز کچھ مسلمانوں نے نماز استسقاء ادا کی تھی جس کے بعد آج بارش ہوئی ہے اور آگ کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارش سے آگ کی شدت میں کمی ضرور آئی ہے لیکن اتنی بارش کافی نہیں ہے۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جمعرات کو آگ کی وجہ سے درجہ حرارت اور زیادہ بڑھ جائے گا جس کے بعد انسانی زندگی کا وہاں رہنا مشکل ہو جائے گا۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ وہ جنگلانی آگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنائیں گے۔
آسٹریلیاکےجنگلات میں خوفناک آگ،3افرادہلاک
انہوں نے بحالی کے لیے پہلے سے مختص رقم میں اضافی تقریباً ڈیڑھ بلین امریکی ڈالر مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مزید رقوم درکار ہوئیں تو وہ بھی فراہم کی جائیں گی۔
آسٹریلوی جنگلاتی آگ سے اب تک دو درجن انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جبکہ تقریباً 2 ہزار مکانات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
آج ہونے والی ہلکی بارش اور درجہ حرارت گرنے سے مختلف علاقوں میں آگ بجھانے والے فائر فائٹرز اور رضاکاروں کو راحت ملی ہے مگر کئی علاقوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی والی آگ بے قابو ہوگئی ہے اوراب تک اِن جنگلات میں رہنے والے کروڑوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔
آسٹریلیا میں آگ اور دھوئیں کے باعث اب تک اموات کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوچکی ہے۔
آسٹریلیا میں 500 سے زائد فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم گرم موسم کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے جبکہ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھی 3 ہزار فوجیوں کو مدد کے لیے طلب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
