پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر ایم این اے خورشید جونیجو نے بلدیاتی انتخابات میں خود پر لگے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سے منتخب ایم این اے نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے خود پر لگے دھاندلی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے مجھ سے منسوب کر کے ایک ویڈیو وائرل کی جس کی مذمت کرتا ہوں، مجھ پر اپنے گاؤں دھامراہ کی پولنگ اسٹیشن پر جاکر زبردستی ووٹ کاسٹ کروانے اور ٹھپے لگوانے کی وڈیوز ایڈٹ کر کے بنائی گئیں۔
ایم این اے خورشید جونیجو نے کہا کہ پولنگ والے دن مخالفین نے جھگڑے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے تین مرتبہ مرد و خواتین کی پولنگ بند کروائی، پونے پانچ بجے جب گاؤں پہنچا تو ووٹرز کی شکایت پر پولنگ اسٹیشن آیا تو مخالفین نے وڈیو بنائی لیکن اس کے ساتھ چند جعلی وڈیوز ایڈٹ کر کے جوڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈٹ شدہ ویڈیو کو پہلے ویب چینلز پر چلا کر وائرل کیا گیا، الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے میں کردار کشی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
