Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاک چین گیم سے چرائی گئی 625 ملین ڈالرکی کرپٹوکرنسی ریکور

Now Reading:

بلاک چین گیم سے چرائی گئی 625 ملین ڈالرکی کرپٹوکرنسی ریکور
بلاک چین گیم سے چرائی گئی 625 ملین ڈالرکی کرپٹوکرنسی ریکور

دنیا کے مقبول ترین بلاک چین گیمنگ پلیٹ فارم ایکس انفینیٹی نے تین ماہ قبل ہیکرزکی جانب سے چرائی گئی رقم اپنے استعمال کنندگان کوواپس کردی ہے۔

ہیکرزنے رواں سال مارچ میں ایتھیریم سے مربوط سائیڈ چین جسے رونن نیٹ ورک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے سے 625 ملین ڈالرمالیت کی کرپٹو کرنسی چرا لی تھی جوکہ مکمل طورپرایکس انفینیٹی پرکھیلنے والے کھلاڑیوں کی تھی۔

رونن نیٹ ورک جسے ایکس انفینیٹی کے ڈیویلپراسکائے میوس نے ڈیزائن کیا ہے جوویڈیوگیم اوربلاک چین کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے، اور کھلاڑی اسی کی مدد سے گیم میں کمائی گئی کرپٹو کرنسی کو باہرمنتقل کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو ڈاٹ کام نے تین کروڑ ڈالر چوری ہونے کا اعتراف کرلیا

ایکس اینفینیٹی کی جانب سےٹوئٹرپرآفیشلی اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ اب رونن نیٹ ورک ایک بارپھرتیارہے اور کھلاڑی ایتھیریم برج کے ذریعے گیم میں کرپٹوکونکال اورجمع کرواسکیں گے۔

Advertisement

کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ رونن نیٹ ورک کو دوبارہ لانچ کرنے سے قبل اس کا انٹرنل اورایکسٹرنل آڈٹ کیا گیا ہے۔

ایکس انفینیٹی نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ رونن پر مارچ میں ہونے والے سائبرحملے بعد اسکائے میوس نے Certik اورVerichains جیسے بڑے اورخود مختارآڈیٹرزکے ساتھ اس پلیٹ فارم کی ازسرنوجانچ کی تھی۔ آڈٹ نے ہمیں اس پلیٹ فارم پرموجود خامیوں کی تلاش اورمتعدد نئی چیزوں کوشامل کرنے کا اہل بنایا۔ جب کہ کچھ ایسی انتظامی اپ گریڈ بھی کی گئی جس سے رونن نیٹ ورک کوہیکرزکے خلاف مزید تحفظ فراہم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے ہیکرز آن لائن گیم سے 615 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی لے اُڑے

اس طریقہ کارکوایک ڈی سینٹرالائزڈ ووٹنگ میکانزم کے ذریعے انتظام کیا جائے گا۔ یہ گورنرکوتبدیلی کا ووٹ دینے کے لیے مجازکیے جائیں گے۔ جس میں ویلڈیٹرز( توثیق کنندگان) کو شامل کرنا یا ہٹانا، معاہدے کواپ گریڈ کرنے اور تھریش ہولڈزکوتبدیل کرنے جیسے امورشامل ہوں گے۔

سائبرحملوں کے خطرات سے نبزد آزما ہونے کے لیے رونن برج پررقم نکالنے کی حد 50 ملین ڈالرکردی گئی ہے، جسے ہر24 گھنٹے بعد ری سیٹ کیا جائے گا۔ اگر یہ حد دن کے آغازمیں ہی مکمل ہوگئی توپھرایڈمنسٹریٹراسے ری سیٹ کرسکتا ہے۔

رواں سال 29 مارچ کوہیکرزنے رونن نیٹ ورک پرحملہ کرکے لاکھوں ڈالرمالیت کی کرپٹوکرنسی چرا لی تھی۔ چوری کی گئی کرنسی میں 1 لاکھ 73 ہزار 600 ایتھیریم ٹوکنزاورساڑھے 25 ملین ڈالرکے USD کوائن شامل تھے۔ اس حملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک استعمال کنندہ اپنے رونن برج والٹ سے ایتھرٹوکنزنکالنے میں ناکام رہا۔

Advertisement

اس حملے کے بعد کمپنی کے بانی اورچیف آپریٹنگ آفیسرالیگزینڈرلیونارڈ لارسن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں اپنے تمام صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ چرائی گئی تمام کرپٹوکرنسی ریکورکرکے کھلاڑیوں کوواپس کردیں گے۔ اور ان کے وعدے کے مطابق آج یہ مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

بلاک چین تجزیہ کارکمپنی ایلپٹک کے مطابق یہ کرپٹوکرنسی میں اب تک کی ہونے والی ہیکنگ کی دوسری بڑی واردات تھی۔

اس واردات کے بعد الیگزینڈرلارسن نے بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ سے گفتگومیں کہا تھا کہ ’ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کوجتنا جلد ممکن ہوسکے ان کی رقم واپس کریں گے۔ اور اس معاملے پرہم ابھی مذاکرات بھی کررہے ہیں۔

کرپٹو ہیکنگ کے بڑے واقعات اورسدباب کے لیے کیے گئے اقدامات

حال ہی میں ہیکرزنے ڈی سینٹرالائزڈ فنانس ( DeFi) پروٹوکول سے 1 ارب 70 کروڑڈالرکے 97 فیصد ڈیجیٹل اثاثے چُرا لیے تھے۔ رواں سال فروری میں ورم ہول حملے میں 320 ملین ڈالرمالیت کی کرپٹو کرنسی لے اڑے تھے۔ مارچ میں ہی ہیکرزنے رونن نیٹ ورک کے علاوہ بلاک چین پروٹوکول لی فنانس ( LiFi) سے 6 لاکھ ڈالرمالیت کی کرپٹوکرنسی چرا ئی۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق چرائی گئی کرپٹو کرنسی میں پولی گون، تیتھر، یوایس ڈی کوائن اورDAI کوائن شامل تھے۔

Advertisement

ہیکرنے اس حملے میں لی فناننس کے تقریبا 29 کرپٹووالٹس کوسوائپنگ فیچرکی مدد سے نشانہ بناتے ہوئے اسمارٹ کنٹریکٹ کیا اوران کرپٹووالٹس میں موجود تمام ڈیجیٹل کرنسی کو208 ایتھرٹوکنزمیں تبدیل کرکے لے اڑے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرزنے لائی فائی بلاک چین پروٹوکول کےاس ٹول کا استعمال کیاجسے صارفین اپنے پاس موجود کرپٹوکرنسی کودیگرکرپٹواثاثوں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم پرہیکنگ کی یہ کارروائی 20 مارچ کو ہوئی جس کے بعد عارضی طورپراس کے پروٹوکول میں تمام سواپ طریقہ کارکومعطل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی بڑھتی ہوئی ہیکنگ کے بعد امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کرپٹوکرنسی اورڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ہونے والے جرائم اوربرآمد ہونے والی ڈیجیٹل کرنسی کے لیے خصوصی شعبہ قائم کردیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے کمپیوٹرکی مدد سے ہونے والے جرائم کی روک تھا م کے لیے ایف بی آئی میں ایک نئی نیشنل کرپٹوکرنسی انفورسمنٹ ٹیم قائم کردی ہے۔

’ ورچوئل ایسیٹ ایکسپلولائیٹیشن‘ کے نام سے بننے والا ایف بی آئی کا یہ نیا شعبہ کرپٹوکرنسی کے پس منظرمیں موجود بلاک ٹیکنالوجی کا تجزیہ کرتے ہوئے ضبط ہونے والے ورچوئل اثاثوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اس زمرے میں ہونے والے جرائم کی روک تھام کرے گا۔

Advertisement

ایف بی آئی کے اس نئے شعبے کی سربراہی یون یونگ چوئی کررہے ہیں، جنہوں نے روسی ہیکرزکی جانب سے جے پی مورگن اورچیس کمپنی کے 80 ملین سے زائد صارفین کی معلومات چرانے کے کیس میں بطورسرکاری وکیل حکومت کی بہت مدد کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر