Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیوڈ وارنر کی حاضر دماغی،سری لنکا اپنی قیمتی وکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھا

Now Reading:

ڈیوڈ وارنر کی حاضر دماغی،سری لنکا اپنی قیمتی وکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھا

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ڈیوڈ اوارنر کی حاضر دماغی آسٹریلیا کے کام آگئی۔

تفصیلات کے مطابق میچ کا آغاز گال میں ہوا جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

جہاں یہ دن آسٹریلوی بولرز کا تھا وہیں30 ویں اوور میں گلی میں فیلڈ کرنے والے  آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے شاندار کیچ لے کر سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے کو آؤٹ کیا، جب کہ آسٹریلیا کے باقی کھلاڑی ایل بی ڈبلیو کی اپیل کرتے رہے۔

آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے لیگ اسٹمپ لائن میں ایک گیند پھینکی اور کرونارتنے نے اسے فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنے کی کوشش کی، جب گیند  بلے سے لگ کر پیڈ پر لگی  تو بلے باز کے ارد گرد موجود تین فیلڈرز ایل بی ڈبلیو کی اپیل کرتے ہوئے امپائر کی طرف دیکھنے لگے   لیکن وارنر نے اپنی نظریں گیند پر رکھی اور بالآخر  کیچ لے لیا ۔

کرونارتنے 84 گیندوں پر 28 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے،وارنر کی سنسنی خیز فیلڈنگ کی کوشش کا کلپ کچھ ہی دیر میں  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگ اس پر تبصرہ کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھمکوں کے بعد وارنر کا پنڈی اسٹیڈیم میں بھنگڑا

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اپنی پہلے اننگ میں 212 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ہے،نروشن ڈکویلا 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،کپتان ڈمتھ کورانارتنے 28،رمیش مینڈس 22 جبکہ اوپنر پاتھم نسنکا نے 23 رنز بنائے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،مچل سویپسن3 جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر