Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے ، عثمان بزدار

Now Reading:

پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے ، عثمان بزدار
تبدیلی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے جبکہ یہ تبدیلی عوام کی بہتری کے لئے ہے اور تبدیلی کا سفر رکے گا نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی ۔

اپنے بیان میں  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خلوص نیت اورمحنت کے ساتھ عوا م کی خدمت کر رہے ہیں، گزشتہ 30برس کے دوران آنے والی حکومتوں نے مسائل کے انبار لگائے۔

سردار عثمان بزدار  نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں کفایت شعاری اوربچت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتیں حل کرنے کے معاملے میں پہلو تہی کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے وہ کام کر رہے ہیں جو سابق حکمران برسوں میں نہ کر پائے جبکہ صوبے کے عوام کے مفاد میں جو کچھ بن پڑا وہ کر گزریں گے۔

Advertisement

ہماری نیت نیک ہے ،عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے، عثمان بزدار

وزیر اعلی  پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سید حسین جہانیاں گردیزی، اسد کھوکھر،رکن پنجاب اسمبلی مسرت چیمہ،جمشید چیمہ، سابق نگران وزیر اعلی میاں افضل حیات، سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت محمود بسرا اور دیگر شامل تھے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا  تھا کہ تنقید کی کوئی پروانہیں، صرف عوام کی رائے کو اہمیت دیتا ہوں  جبکہ تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں، حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا  کہ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے ،عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شو بازیاں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر