Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچادیا

Now Reading:

بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچادیا

کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کا شارٹ فال 1000 میگاواٹ تک پہنچا دیا جبکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہرقائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بدترین شکل اختیار کر گئی ہے، گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھنے لگا، کئی علاقوں میں پورا دن صرف 4 گھنٹے بجلی آتی ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستٹنی علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے، دن ہو شام یا رات کسی وقت بھی شہریوں کو بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔

 کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہے جو بڑھ کر 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

کے الیکٹرک ذرائع نے بتایا کہ شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے صرف 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس میں 1 ہزار میگاواٹ وفاق کی جانب سے دی جانے والی بجلی ہے۔

Advertisement

شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کا شارٹ فال 1000 میگاواٹ تک پہنچا دیا ہے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ہجرت کالونی، رنچھوڑلائن، پی آئی بی کالونی، جمشیڈ روڈ، اورنگی ٹاؤن سمیت شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

متعدد علاقوں میں مینٹیننس کے نام پر بھی 10 گھنٹے کی بجلی بند کرکے شہریوں پر عذاب مسلط کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر