Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتحادی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

اتحادی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم
سرمایہ کاری کے فروغ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ نورینکو پاکستان میں بجلی اور قابل تجدید توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیلی کام، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے۔

وزیراعظم نے دونوں دوست ممالک کے باہمی فائدے اور ترقی کے لیے سی پیک کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم  نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں قابل تجدید توانائی بالخصوص شمسی توانائی کے وسیع امکانات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں کمپنی کے کردار کو بھی سراہا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ یقیناً پاکستان کی ترقی کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔

خیال رہے کہ چینی وفد کی قیادت نورینکو انٹرنیشنل کے نائب صدر مسٹر وانگ شیاؤ بنگ اور سی ای او نورینکو انٹرنیشنل (پاکستان) مسٹر لی چن نے کی جبکہ ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، سید نوید قمر، چوہدری سالک حسین، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر