
پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہونے پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ نے فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رائل ہولوے یونیورسٹی، لندن میں بنائی گئی اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم محبتیں کا ایک ڈائیلاگ لکھا کہ گورو کل کی ہوائیں بدل رہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
زارا نور نے لکھا کہ آج کے دن شاہ رخ خان کے فلم انڈسٹری میں 30 سال مکمل ہوئے ہیں اور میں آج اس جگہ پر موجود ہوں جہاں ان کی فلم محبتیں کے کچھ مناظر کی شوٹنگ کی گئی تھی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے لکھا کہ شاہ رخ خان سے محبت آج بھی اتنی ہی مضبوط ہے ،جو کچھ میں نے صرف ٹی وی پر دیکھا تھا اسے آج اپنی آنکھوں سے حقیقت میں دیکھنا ایک بہت اچھا احساس تھا۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کی مشہور فلم محبتیں کی شوٹنگ بھارت اور برطانیہ کے مختلف مقامات پر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News