Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسحاق ڈار کی جگہ بل گیٹس کو لے آئیں، ملک نہیں چل سکتا، شیخ رشید

Now Reading:

اسحاق ڈار کی جگہ بل گیٹس کو لے آئیں، ملک نہیں چل سکتا، شیخ رشید
شیخ رشید

بلاول بھٹو کیخلاف غیراخلاقی الفاظ کا استعمال، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج

شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی جگہ بل گیٹس کو لے آئیں، ملک نہیں چل سکتا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عنقریب صدرعارف علوی بھی انہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے، وقت ہے ایم کیو ایم فیصلہ کرے، ایم کیو ایم سے اچھے فیصلے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکی جگہ بل گیٹس کو لے آئیں، ملک نہیں چل سکتا، 17 جولائی سے پہلے 63 اے کا فیصلہ دیکھ رہا ہوں، ممکن ہے سپریم کورٹ فیصلہ دے کر تاحیات نااہل کر دے۔

 شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کراچی اور حیدرآباد ایم کیو ایم کے حوالے نہیں کرینگے، الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھرے گا، بڑا حادثہ ہو جائے گا، مقتدرحلقوں سے اپیل کی ہے نئے انتخابات کرائیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نئے انتخابات پر ن لیگ کو اعتراض نہیں، زرداری رکاوٹ ہے، ثابت ہو گیا یہ منحرف ارکان سے وزیراعلیٰ بنے، مرکز کے حالات بھی خراب ہیں، وہاں کا فیصلہ بھی آنے والا ہے۔

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دیدیا

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ  پنجاب کے انتخاب کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرلیں۔

جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔ لارجر بینچ میں جسٹس صداقت علی خان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ اورجسٹس شاہد جمیل خان  شامل تھے۔

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کے بارے میں اپیلوں پر سماعت فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کرلیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ  نئے الیکشن کا حکم نہیں دیا جا سکتا کیوں کہ دوبارہ الیکشن کا حکم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہوگا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ہم پریزائڈنگ افسر کے نوٹی فکیشن کو کالعدم کرنے کا بھی نہیں کہہ سکتے ، عدالت پریزائڈنگ افسر کا کردار ادا نہیں کر سکتی تاہم منحرف ارکان کے 25 ووٹ نکال کر دوباری گنتی ہونی چاہیے۔

Advertisement

فیصلے میں کہا گیا کہ دوبارہ رائے شماری میں جسکی اکثریت ہو گی وہ جیت جائے گا اور اگر کسی کو مطلوبہ اکثریت نہیں ملتی تو آرٹیکل 130 چار کے تحت سیکنڈ پول ہو گا۔

دوران سماعت جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیے کہ میڈیا نے پروفیشنل رپورٹنگ کی تاہم  کچھ وی لاگرز نے  اس کیس کو سکینڈلایز کیا ، پیمرا اور ایف آئی اے سکینڈلائز کرنے والون کے خلاف کاروائی کرے۔

عدالت کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر قائم نہیں رہیں گے، ووٹ نکالنے کے بعد اکثریت نہ ملنے پر حمزہ شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر قائم نہیں رہیں گے تاہم حمزہ شہباز اور انکی کابینہ کے کئے گئے اقدامات اور فیصلوں کو قانونی تحفظ ہو گا۔

ینچ میں پی ٹی آئی کے علاوہ مسلم لیگ ق اور اسپیکر پنجاب اسمبلی  پرویز الٰہی کی اپیلوں کی سماعت کی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت اور وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد پیش ہوئے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اپیلیں دائر کی گئیں تھیں جس میں حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کو چیلنج کیا گیا تھا، جب کہ انتخاب کے دوارن پنجاب اسمبلی میں جوکچھ ہوا اس کے کنڈکٹ کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر