Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع

Now Reading:

ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع
احتساب قانون

ایل این جی کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس کی سماعت احتساب عدالت میں  ہوئی،  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش کیا گیا،بیرسٹر ظفر اللہ نے بطور وکیل شاہد خاقان عباسی وکالت نامہ جمع کرایا۔

عدالت نے مفتاح اسماعیل سمیت 3 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیااور13 جنوری کو دلائل طلب کر لیے

شاہد خاقان عباسی جوڈیشل حراست سے جبکہ مفتاح اسماعیل، شیخ عمران الحق، چیئر پرسن اوگرا عظمی عادل سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

مفتاح اسماعیل سمیت تین ملزمان نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےحاضری کی استثنی کی درخواستوں پر 13 جنوری کو دلائل طلب کر لیے جبکہ احتساب عدالت نے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 جنوری تک توسیع کردی۔

Advertisement

ایل این جی کیس: مفتاح اسماعیل کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت کو ذمہ دار ٹھرایا۔

شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں خامیوں کے معاملے پر حکومت کو جواب دینا چاہیے، جوخرابیاں پیدا کیں،وہ حکومت نے پیدا کیں،جوبل لایا گیااس میں خامیاں ٹھیک کرنےکی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہر بل کو دیکتھی ہے پھر حمایت کرتی ہے، بل شخصیت یا حکومت کیلئے نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے بنتے ہیں۔

یاد رہے کہ 12 دسمبر کو قومی احتساب بیورونےرجسٹرار احتساب عدالت کے اعتراضات دور کرنے کے بعد ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کیا تھا جسے احتساب عدالت نے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کیا۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا ۔

نیب نے 8 ہزار صفحات پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے جبکہ ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت نمبر ایک سے احتساب عدالت نمبر دو میں منتقل بھی کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر