Advertisement
Advertisement
Advertisement

امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی، سلیم مانڈوی والا

Now Reading:

امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی، سلیم مانڈوی والا
سلیم مانڈوی والا

کڈنی ہلزریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کو نوٹس جاری

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی۔

 سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے قومی ایئرلائن پی آئی اے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے سے متعلق سامنے آنے والی خبریں پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 بوئنگ 777 میں سے 3 طیارے گراؤنڈ کرنے کی خبریں آ رہی ہیں، ایک بوئنگ 777 کو اسکریپ کردیا گیا ہے، ایئر ایشیا سے لیز پر لئے گئے 2 اے 320 گزشتہ ایک سال سے جکارتا میں پارک ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ان طیاروں کی ایک سال لیز اور مرمت کے اخراجات بھی پی آئی اے کو برداشت کرنے پڑیں گے، چائنہ سے لیا گیا ایک اے 320 طیارہ بھی گراونڈ کردیا گیا ہے، ایک اے 320 طیارہ خریدنے کے بعد اسکریپ کردیا گیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ حال میں لیز پر لئے گئے دو اے 320 ایف بی آر کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں، طیاروں سے متعلق سامنے آنے والی یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ قومی ایئرلائن کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت فوری طور پر قومی ایئرلائن کی طرف توجہ دے گی، پی آئی اے سے متعلق سامنے آنے والی ان تفصیلات کے اصل حقائق سامنے آنے چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر