Advertisement
Advertisement
Advertisement

گال ٹیسٹ: دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

Now Reading:

گال ٹیسٹ: دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

گال ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔

آسٹریلیا نے دوسرے روز 98 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل  کا آغاز کیا تو صرف 2 رنز کے اضافے سے 100 کے مجموعی اسکور پر اس کی چوتھی وکٹ گرگئی۔

تاہم کیمرون گرین (77) اور عثمان خواجہ (71) نے نصف  سنچریز اسکور کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ایلکس کیری نے 45 رنز کی اننگز کھیل کرٹیم کو برتری دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے بعد کپتان پیٹ کمنز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کھیل کے اختتام تک ٹیم کی برتری کو 101 رنز تک  پہنچادیا۔ وہ 16 گیندوں پر 26 رنز بناکر ناقابل شکست ہیں جبکہ نیتھن لیون 8 رنز بناکر ان کے ہمراہ کریز پر موجود ہیں۔

ڈیوڈ وارنر 25، مارنس لبوشین 13، مچل اسٹارک 10  جبکہ اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ 6،6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 4، جیفری وینڈرسے نے 2 اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل  میزبا ن سری لنکا  نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  تھا جو ابتدائی 12 اوورز میں درست لگا تھا تاہم 13ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد سری لنکن ٹیم سنبھل نہ سکی تھی۔

سری لنکن ٹیم نروشن ڈکویلا (58) کی  نصف سنچری کی مدد سے 212 رنزبناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔اینجلو میتھیوز 39، کپتان دیموتھ کرونا رتنے 28، پتھم نسانکا 23  اوررمیش مینڈس 22 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 5، مچل سویپسن نے 3 جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر