جرائم میں جو بھی پولیس افسریا اہلکارملوث ہوا، کارروائی ہوگی، آئی جی سندھ
امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اہم ہدایت جاری کردی۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں قیام امن اور سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحیٰ اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سیکیورٹی و ڈپلائمنٹ پلان ترتیب دینے کے احکامات دیئے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ لوکل باڈیز الیکشن کے سیکنڈ فیز میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلعی سطح پر دستیاب افرادی قوت کو انکی ذمہ داریوں کی بابت باقاعدہ بریفنگ دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ ایمرجیسی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے اینٹی رائٹ ریزرو اور کیو آر ایف پلاٹونز کو ہمہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ امن وامان کی صورتحال پر مکمل پولیس کنٹرول کے لیئے ضلعی سطح پر باہمی روابط کو مذید تقویت دی جائے۔
حیدرآباد رینج کے افسران نے ذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
