Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ آسٹریلیا اور نجی اسپورٹس چینل کی جنگ عدالت پہنچ گئی

Now Reading:

کرکٹ آسٹریلیا اور نجی اسپورٹس چینل کی جنگ عدالت پہنچ گئی

کرکٹ آسٹریلیا اور نجی اسپورٹس چینل کی دو سالہ جنگ عدالت میں پہنچ گئی ہے، چینل نے 82 ملین ڈالرز کا براڈکاسٹنگ معاہدہ ختم کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینل 7 نے کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف اپنا 82 ملین ڈالر کا براڈکاسٹنگ معاہدہ ختم کرنے کا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ‘متعدد معیار اور معیار کی خلاف ورزیوں’ کے حوالے سے مزید دو سال باقی ہیں۔

یہ کیس اس جنگ کا ایک اور اقدام ہے جو 2020 سے چینل 7 اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان جاری ہے۔

سیون ویسٹ میڈیا لمیٹڈ نے اپنی ذیلی کمپنی سیون نیٹ ورک (آپریشنز) لمیٹڈ (سیون) کے ذریعے آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ میں کرکٹ آسٹریلیا کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

چینل سیون کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ سیون کے میڈیا حقوق کے معاہدے کی کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے متعدد معیار اور معیاری خلاف ورزیوں کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Advertisement

کرکٹ آسٹریلیا نے مقدمے کے حوالے سے چینل سیون کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کاروائی کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا کہ چینل سیون نے کورونا سے متاثرہ کرکٹ سیزن میں انتہائی خراب کارکردگی پیش کی تھی، جو کہ تکنیکی اعتبار سے بھی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ چینل نے یہ غیر ضروری کاروائی کیوں کی ہے، لیکن اس کا سختی کے ساتھ دفاع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ چینل اور کرکٹ آسٹریلیا کے مابین 2018 میں 6 سالہ نشریاتی معاہدہ ہوا تھا، جس میں کورونا کرکٹ سیزن کے دروان دراڑ پیدا ہو گئی تھیَ

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ چینل سیون کی طرف سے پیش کردہ معیار اور اس کی خلاف ورزی بہت زیادہ ہو گئی تھی خاص طور پر بگ بیش لیگ میں اس کی مقبولیت میں واضح کمی آئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر