
اے این پی
عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیا ہے۔
اے این پی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہوسکا اور کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی حکومت کو اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے کی دھمکی دی گئی ہے جب کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں وہ پہلے ہی پیپلزپارٹی سے شدید تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اور اس حوالے آصف زرداری اور شہباز شریف سے ملاقات بھی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے شکوہ کیا کہ ہم سے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں ہورہا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News