Advertisement
Advertisement
Advertisement

 گورنرسندھ سے چین کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

Now Reading:

 گورنرسندھ سے چین کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات
گورنرسندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Mr. Li Bijian نے ڈ پٹی قونصل جنرل Mr. Chen Xiaodongاور پریس اتاشی Mr. Zhang Zhaokun کے ہمراہ گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں جاری صورتحال ، پاک چین دوطرفہ سفارتی تعلقات، سرمایہ کاری ، تجارت ، پورٹ قاسم پر تعمیر ہونے والے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والا منصوبہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع  پر قونصل جنر ل نے گورنرسندھ کو پورٹ قاسم پرتعمیر ہونے والے اسٹیٹ آف دی آرٹ بجلی منصوبہ کے دورہ کی دعوت دی۔

ملاقات میں چین کے قونصل جنرل نے گورنرسندھ کو پورٹ قاسم پر تعمیر کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت پورٹ قاسم پرکوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ مئی2015 ء میں شرو ع ہوا اور اپریل 2018 ء میں 1912ملین ڈالرز کی تخمینی لاگت سے مکمل ہوا ،یہ منصوبہ اپنی استعداد کے مطابق 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے ۔

گورنرسندھ نے کہا کہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے منصوبے ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم ثابت ہورہے ہیں اور یہ منصوبے پاک چین دوطرفہ مستحکم تعلقات کی واضح دلیل بھی ہیں ۔

Advertisement

صدر مملکت سے گورنرسندھ کی ملاقات

 انہوں نے مزید کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کی صوبہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی خوش آئند ہے اس ضمن میں چین کی صنعتوں کو بھی پاکستان بالخصوص صوبہ کی صنعتوں کے ساتھ اشتراک کی دعوت دیتا ہوں کیونکہ چین کی صنعتوں کے اشتراک سے دوطرفہ بھرپور فائدہ یقینی ہے

قونصل جنر ل نے کہا کہ پاک چین دوستی نہ صرف حکومت بلکہ عوامی سطحی پر بھی قائم ہے خواہش ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مزید مستحکم کریں۔

دوسری جانب  اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی  چین کے نئے قونصل جنرل مسٹر لی بیجان کی ملاقات ہوئی تھی۔

 اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے نئے قونصل جنرل کو سندھ آنے میں خوش آمدید کیا جبکہ سی پیک کے پہلے اور دوسرے فیز کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر