
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آرمی ایکٹ کے رولز اینڈ ریگولیشن کو فالو کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پر پیپلز پارٹی کی ترامیم پر حزب اختلاف جماعتوں سے حمایت کی درخواست کریں گے، اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس اہم قانون میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی ایکٹ سے متعلق 3 ترامیم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لینے کی تجویز دی ہے اور عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے آرمی ایکٹ رولز کو بھی حزب اختلاف کے سامنے رکھا جائے۔
آرمی ترمیمی ایکٹ بل منظور، وزیر دفاع کی قوم کو مبارکباد
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آرمی ایکٹ معاملے پر ہم نے 3 ترامیم تجویز کی ہیں اور حکومت نے کہا تھا کہ وہ ترامیم پرغور کرے گی، لیکن ہمیں لگ رہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ کوئی گیم کھیل رہی ہے، اتنے اہم معاملے پر وزیراعظم عمران خان ایوان میں نہیں آئے، جو ترامیم ہم نے تجویز کی ہیں اس پر اپوزیشن سے تعاون مانگیں گے، تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے کیوں کہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری انداز میں اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے قانون کو بہتر بنائیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوری طریقہ نہیں اپنایا جائے گا تو حکومت کے اقدامات پر سوال ہوں گے، وزیر خارجہ نے پومپیو سے کیا بات کی نہیں بتایا گیا، اتنا اہم واقعہ ہوا اور وزیر خارجہ نے آج بیان دیا ہے، ایک اور سرحد پر جنگ شروع ہوگئی تو پاکستان کے لیے خطرہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی جانب سے آرمی ترمیمی ایکٹ کا بل پاس کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News