Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ، پہلے دن بھارت نے 7 وکٹوں پر 338 رنز بنا لیے

Now Reading:

انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ، پہلے دن بھارت نے 7 وکٹوں پر 338 رنز بنا لیے

انگلینڈ اور بھارت کے مابین برمنگھم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنا لئے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ نے بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیئے۔

بھارت کی 5 وکٹیں صرف 98 رنز پر گر گئیں، کئی ماہ سے جدوجہد کرنے والے کوہلی اس مرتبہ بھی ناکام ہو گئے اور صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر ریشبھ پنت اور رویندر جڈیجہ نے ٹیم کو سنبھالا اور 222 رنز کی بہترین شراکت داری بنائی۔

ریشبھ پنت نے 146 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی جس میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

Advertisement

رویندر جڈیجہ 83 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ، ان کے ساتھ دینے کے لیے محمد شامی کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈریسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو وکٹیں میتھیو پاٹ کے نام رہی۔

واضح رہے کہ اس میچ میں جسپریت بمرا بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں، انہیں روہت شرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہ عہدہ عارضی طور پر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر