Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں سے قبل ہی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

بارشوں سے قبل ہی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ناصر حسین شاہ
ناصر شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں سے قبل ہی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، شرجیل انعام میمن اور سعید غنی نے مون سون بارشوں سے قبل شہر میں نالوں کی صفائی کے جاری کاموں کا اچانک دورہ شروع کردیا ہے۔

  صوبائی وزراء نے گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب نالے کی صفائی کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر میں مون سون بارشوں کے آغاز سے قبل ہی وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر شہر بھر میں تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ شہریوں کو مون سون کی بارشوں کے دوران پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Advertisement

 سعید غنی نے کہا کہ اس بار ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جہاں جہاں بھی بارشوں کے باعث پانی اگر جمع ہوتا ہے تو فوری طور پر ان کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

 صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ بارشوں سے قبل تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی مشینوں کو نصب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر