
پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں 11ماہ کے دوران 42.30فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2022ء میں جولائی تا مئی 2021-22ء کے دوران برآمدات کا حجم 385.643ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2021 ء میں جولائی تا مئی 2020-21ء کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی برآمد سے 271.014ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2021ء کے پہلے 11مہینوں کے مقابلہ میں مالی سال 2022ء کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک مصنوعات کی قومی برآمدات میں 114.629ملین ڈالر یعنی 42فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مئی 2021ء کے مقابلہ میں مئی 2022 کے دوران برآمدات میں 158.31فیصد کی شرح نمو ہوئی اور برآمدات کی مالیت 18.217ملین ڈالر کے مقابلہ میں 47.056ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News