Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے

Now Reading:

بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے
بجلی کی بحالی

بجلی

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ ہے جبکہ 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 213 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 430 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 705 میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 10 ہزار 241 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ونڈ پاور پلانٹس 629 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 113 میگا واٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 275  میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

Advertisement

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

شہرقائد میں لوڈ شیڈنگ اور شٹ ڈاؤن کے نام پر 18 سے 20 گھنٹے تک بجلی بند کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دن ہو شام یا رات کسی وقت بھی شہریوں کو بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر