
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ شہر کے تین بڑے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے محمود آباد نالے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود آباد نالہ کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کی پیشنگوئیوں کے باوجود سندھ حکومت صرف جھوٹے دعوے کر رہی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے گجر نالا محمودآباد نالے سمیت 500سےزائد چھوٹے نالے کچرے اور گندگی سے بھرے پڑے ہیں بارشوں سے نمٹنے کے نام پر رین ایمرجنسی نافذ کرکے فنڈز ہڑپ کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ pic.twitter.com/42cfMaI1JG
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) July 3, 2022
انہوں نے کہا کہ تین سال قبل کراچی ڈوب گیا تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان نے 35 ارب روپے جاری کر کے کراچی کے بڑے نالے صاف کرائے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نالوں کی صاف صفائی نہ کی، شہر کے بڑے تین نالے، کے ایم سی کے 41 اور ڈی ایم سی کے 500 نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دوبارہ بارش ہوتی ہے، تو پانی گھروں میں جائے گا، نالوں کی صاف صفائی کا کام سندھ حکومت کا تھا، کچرا اٹھانا ویسٹ مینجمینٹ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچرہ و صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر ڈوبنے کے خدشات ہیں، سندھ کے وزراء فنڈز ہڑپ کرنے کے لئے دوروں کا دکھاوا کر رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلاول زرداری مراد علی شاہ کو ان کچروں میں آکر جواب دینا چاہیے، ان چور حکرانوں کے ہوتے بہتری کی امید نہیں ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ شہر کا برا حال ہے برشوں سے نمٹنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھانے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News