
اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی علیحدگی کا موضوع آج کل زیر بحث ہے،جو ایک دوسرے کے ساتھ کئی یادگار لمحات گزار چکے ہیں۔
اداکار احد رضا میر سجل علی کے سابق شوہر ہیں،حال ہی میں دونوں کے مابین علیحدگی ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کافی عرصے سے دونوں کے درمیا ن دوریاں دیکھنے کو آرہی تھیں اور آج اداکار احد رضا میر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سجل علی کے ہمراہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
اس سے قبل ادکارہ رمشا خان اور اداکار بلال عباس کے درمیان قریبی تعلق ٹوٹنے کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔
حال ہی میں رمشا خان کی جانب سے اپنے ایک انٹرویو میں احد رضا میر کی خوب تعریفیں کی گئی تھیں۔
رمشا خان کا اس انٹرویو میں احد کے لیے کہنا تھا کہ ’احد رضا میر ایک سچا اور شریف آدمی ہے، احد ایک بہترین ساتھی اداکار ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News