Advertisement
Advertisement
Advertisement

منظور وسان کی ضمانت میں توسیع

Now Reading:

منظور وسان کی ضمانت میں توسیع
نیب کیس منظور وسان

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیرداخلہ سندھ منظوروسان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب انکوئری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

نیب کی جانب سے عدالت سے ایک بار پھر جواب کے لیے مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ ایک عرصہ ہوگیا ہے، جواب جلد جمع کرائیں۔

ضمیرگھمروایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ یہ تیسری بارمسلسل مہلت مانگی جا رہی ہے، ہر بار نیب یہی کر رہا ہے۔

ایڈووکیٹ ضمیر گھمرو نے مذید کہا کہ نیب کو آخری وارننگ دی جائے۔

Advertisement

نیب نے جواب دیا کہ انکوئری مکمل کرکے رپورٹ ہیڈ آفیس بھج دی ہے۔ ہیڈ آفیس کی جانب سے انکوئری پر اعتراضات لگائے گئے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹرکو 5 اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد ریفرنس احتساب عدالت سے منتقلی سے متعلق ڈاکٹرعاصم حسین کی فوری سماعت کی درخواست پر سماعت 9 اگست کو مقررکی۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے مؤقف رکھا کہ ایک درخواست میں جواب جمع کراچکے ہیں دوسری درخواست میں جواب جمع کرانا ہے۔

سماعت کی تفصیل

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر