Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کی جان لے لی، ملک بھر میں مظاہرے

Now Reading:

امریکی پولیس نے ایک اور سیاہ فام شخص کی جان لے لی، ملک بھر میں مظاہرے

امریکی ریاست اوہایو کے شہر ایکرون میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’جسٹس فار جے لینڈ‘‘ کے الفاظ درج تھے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو یہ احتجاج ایک وڈیو سامنے آنے پر کیا گیا جس میں پولیس نے ایک سیاہ فام نوجوان کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔ ملک بھر میں پولیس کی جانب سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر کافی اشتعال پایا جاتا ہے۔

یہ پولیس کے ہاتھوں ایک افریقی نژاد امریکی شہری کی ہلاکت کا تازہ ترین واقعہ ہے جو گزشتہ پیر کو پیش آیا تھا جبکہ اتوار کو مسلسل مظاہروں کا چوتھا دن تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ 25 سالہ سیاہ فام نوجوان جے لینڈ واکر کو پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکنے کی کوشش کی تھی۔

Advertisement

ایکرون شہر کے حکام نے ابتدائی طور پر واقعے کی کچھ تفصیلات فراہم کرنے کے بعد اتوار کو دو وڈیوز جاری کیں۔ ایک باڈی کیمرے سے بنی وڈیو جس میں آواز بھی شامل تھی اور دوسری میں تعاقب اور فائرنگ کی ساری تفصیلات موجود تھیں۔

پہلی وڈیو کی آواز سے پتا چلتا ہے کہ نوجوان جے لینڈ واکر روکنے پر نہیں رکتا اور نکل جاتا ہے۔ پولیس کار کا تعاقب کرتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ واکر کی گاڑی سے گولی چلائی گئی ہے۔ کافی دیر تک کار دوڑانے کے بعد واکر کار سے باہر نکل کر بھاگنا شروع کر دیتا ہے۔

پولسی اہلکاروں نے واکر کا ایک پارکنگ لاٹ تک پیچھا کیا۔ باڈی کیم فوٹیج بہت دھندلی ہے اور یہ واضح نہیں کہ کیا ہوا تھا لیکن ابتدائی پولیس بیان میں کہا گیا کہ جے لینڈ واکر کے رویے سے پولیس اہلکاروں کو یقین ہو گیا کہ وہ خطرناک ہے۔ جائے وقوع پر موجود تمام پولیس اہلکاروں نے واکر پر گولی چلائی۔

Advertisement

طبی معائنے کی رپورٹ کے مطابق واکر کے جسم پر 60 سے 80 زخموں کے نشان ہیں۔ پولیس حکام نے واقعے میں ملوث آٹھ اہلکاروں کو تحقیقات مکمل ہونے تک چھٹیوں پر بھیج دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر