Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کسی بھی طالب علم کو اس وجہ سے اسکول سے نہیں نکالنا چاہیے کہ وہ فیس ادا نہیں کر سکتا ‘

Now Reading:

’کسی بھی طالب علم کو اس وجہ سے اسکول سے نہیں نکالنا چاہیے کہ وہ فیس ادا نہیں کر سکتا ‘
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی طالب علم کو اس وجہ سے اسکول سے نہیں نکالنا چاہیے کہ وہ فیس ادا نہیں کر سکتا۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی زیر صدار ت گورنر ہاؤس لاہور میں حسن ابدال کیڈٹ کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں پرنسپل کی مدت ملازمت میں توسیع ، فیسوں کے علاوہ اہم معاملات زیر غور آئے۔

 اجلاس میں بورڈ ممبران کے مشترکہ فیصلے کے بعد گورنر پنجاب نے پرنسپل کیڈٹ کالج حسن ابدال بریگیڈئر (ر) ناصر سعید خٹک کو بطور پرنسپل تین سال کی توسیع دے دی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حسن ابدال کیڈٹ کالج شاندار روایات کا امین ہے، کیڈٹ کالج حسن ابدال سے فارغ التحصیل طلباء نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قابل اور ذہین طالب علم صرف اس وجہ سے ادارے سے نہیں نکالا جانا چاہیے کہ وہ مالی حالات کی وجہ سے فیس ادا نہیں کر سکتا، فیسوں میں  اضافہ کو معقول بنایا جائے۔

Advertisement

  محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں فیسوں سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، اساتذہ بچوں کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی بھی مضمون کی صرف مہارتیں سکھا دینا کافی نہیں بلکہ انہیں ایک اچھا اور باکردار انسان بنانا بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر