Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے، چوہدری پرویز الہٰی

Now Reading:

امریکہ پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے، چوہدری پرویز الہٰی
پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات، پارلیمانی و باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی رابطے، تجارت اور عوامی سطح پر وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی کالج لاہور میرے وزارت اعلیٰ کے دور میں پریسبیٹیرین چرچ کو واپس کیا گیا، امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کو 75 سال ہو چکے ہیں، امریکہ پاکستان کے لیے سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لیے دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبہ جات میں شرکت داری مزید مستحکم ہونی چاہیے۔

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ سلیکون ویلی میں پاکستان اور امریکہ کا داخلہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

نمائندہ خصوصی دلاور سید نے کہا ہے کہ امریکہ اورپاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، امریکہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نمائندہ خصوصی دلاور سید کو پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان اور بلڈنگ کا دورہ بھی کروایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر