Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارش کی پہلی بوند گرتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

Now Reading:

بارش کی پہلی بوند گرتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب گیا
کے الیکٹرک

کے الیکٹرک

شہر قائد میں بارش کے ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تاہم کے الیکٹرک نے گرمی کے ستائے شہریوں سے چند سیکنڈ میں ہی یہ خوشیاں واپس چھین لی اور بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ، سپر ہائی وے، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن معمار، سہراب گوٹھ ، سعدی ٹاون، سرجانی ٹاون، تیسر ٹاون اور یوسف گوٹھ کے علاوہ ملیر، قائد آباد، نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ، نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، نیو ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور سرجانی ٹاؤن میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ شارع فیصل اور ڈیفنس کےعلاقے میں بھی بارش ہوئی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی ، اورنگی ٹاون ، گڈاپ، گلشن اقبال ، فیڈرل بی ایریا  ، ناظم آباد  ، لیاقت آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

اس کے علاوہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس وقت مختلف علاقوں میں 15 گھنٹے سے زائد  بجلی بند کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے عملے کو ہدایت دی گئی ہیں کہ رات 1 بجے سے صبح 6 بجے تک  لازمی لوڈشیڈنگ کی جائے اور اس کے علاوہ رات 2 بجے سے 5 بجے شہر کا 80 فیصد علاقے بجلی سے محروم ہوتے ہے۔

زرائع کے الیکٹرک نے کہا کہ گیس مل جائے تو 200 میگاوات بجلی مزید مل سکتی ہے ، کے الیکٹرک وفاقی حکومت  اور سندھ حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بدترین لوڈشیڈنگ کررہی ہے۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی کے شہری دعا کریں کہ گرمی شدت کم ہوجائے تو لوڈشیڈنگ بھی کم ہوجائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر