Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمیز راجہ کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے اہم انکشاف

Now Reading:

رمیز راجہ کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے اہم انکشاف

پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ بطور چیئرمین انہوں نے کوئی غیر ضروری مراعات نہیں لی۔ 

ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے ٹاپ باس کے طور پر ان کی تنخواہ صفر ہے اور انہوں نے کوئی غیر ضروری مراعات نہیں لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ پی سی بی کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سامنے پیش ہوئے، جہاں ان سے گزشتہ سال ملازمت سنبھالنے کے بعد سے اپنی تنخواہ اور اخراجات کے بارے میں پوچھا۔

رمیز راجہ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ میں نے بطور چیئرمین اب تک کوئی غیر ضروری مراعات نہیں لی ہیں۔ میں نے تفریحی الاؤنس نہیں لیا ہے اور ابھی تک اپنے سرکاری دوروں پر صرف ڈھائی لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

سابق کپتان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام صرف پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا ہے۔

Advertisement

“میں یہاں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنے آیا ہوں۔ نہ تو میں اپنی اہلیہ کو کسی سرکاری دورے پر لے کر گیا اور نہ ہی اپنے کسی رشتہ دار کو فائدہ پہنچایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر