Advertisement
Advertisement
Advertisement

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 23واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

Now Reading:

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 23واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
کارگل جنگ کے ہیرو

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کا 23واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970 میں خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیدا ہوئے۔

1999 میں لائن آف کنٹرول پر کارگل تنازعہ کے دوران، وہ جرات کی علامت بن کر ابھرے اور گلٹرے میں 17,000 فٹ کی بلندی پر پانچ اسٹریٹجک پوسٹوں کا دفاع کرتے ہوئے ہندوستانی افواج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

کیپٹن کرنل شیر خان آج کے دن 1999 میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے اور انہیں ملک کے سب سے بڑے بہادری اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کے 23 واں یوم شہادتکے موقع پر آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یامین نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی  اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا  جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں  سول اور عسکری حکام اور شہید کے لواحقین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر