
معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گلوکار کے قاتلوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں سدھو موسے کے قاتلوں کے ہاتھوں میں اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے اور وہ ایک گاڑی میں سفر کرتے ،جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔
Watch – Moments after killing #SidhuMooseWala, the late singer's killers can be seen celebrating on camera. pic.twitter.com/naORDy5XlO
Advertisement— TIMES NOW (@TimesNow) July 4, 2022
یاد رہے کہ گلوکار سدھو کو 29 مئی کو ضلع مانسا میں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جبکہ قاتلوں کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
گزشتہ روز دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ نے سدھو موسے والا کے قاتلوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے 2 پستول اور 19 کارتوس برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے پنجاب پولیس کی تین وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
اس سے قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی نے گلوکار سدھو کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دہلی پولیس سے کہا تھا کہ ہاں، میرے گینگ کے رکن نے سدھو موسے والا کو مارا ہے۔
Advertisement.@DelhiPolice Special Cell arrested one more shooter involved in Punjabi Singer #SiddhuMoosewala Killing. pic.twitter.com/Wzw4ndc52N
— DD News (@DDNewslive) July 4, 2022
گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا تھا کہ وکی مڈوکھیرا اُن کا بڑا بھائی تھا اور اُن کے گینگ نے وکی کی موت کا بدلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ لارنس بشنوئی نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ایک دن بعد اپنے وکیل کے ذریعے سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News