Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکی ماؤس ڈزنی کو چھوڑنے کیلئے تیار

Now Reading:

مکی ماؤس ڈزنی کو چھوڑنے کیلئے تیار

مقبول ترین کارٹون کردار مکی ماؤس ڈزنی اسٹوڈیو کو چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈزنی اسٹوڈیو اس آئیکونک کارٹون کردار کے حوالے سے حاصل خصوصی رائٹس سے جلد محروم ہوجائے گا۔

2024 میں مکی ماؤس کے کردار کو 95 سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر اس کے کاپی رائٹس ایکسپائر ہوجائیں گے۔

امریکی کاپی رائٹ قوانین کے تحت 2024 سے مکی ماؤس پبلک ڈومین کے طور پر دستیاب ہوگا اور عام افراد بھی اسے اپنے تخلیقی کاموں کے لیے استعمال کرسکیں گے اور کسی قسم کی اجازت یا معاوضہ ادا کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ مکی ماؤس کا کردار 1928 میں پہلی بار اسکرین پر متعارف کروایا گیا تھا اور اس کے فوری بعد ڈزنی کی شناخت بن گیا تھا۔

Advertisement

ڈزنی اسٹوڈیو نے مکی ماؤس کو 130 سے زیادہ فلموں میں استعمال کیا ہے۔

اس کے کاپی رائٹس کو 56 سال تک تحفظ حاصل تھا مگر اس مدت کے ختم ہونے سے قبل ڈزنی کی کوششوں سے کاپی رائٹ ایکٹ 1976 منظور ہوگیا جس سے کاپی رائٹس کی مدت 75 سال ہوگئی۔

پھر 1998 میں کاپی رائٹس کی مدت کو ڈزنی نے 95 سال تک بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔

واضح نہیں کہ اس بار بھی ڈزنی کی جانب سے مکی ماؤس کو پبلک ڈومین میں منتقل ہونے سے روکنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق لوگ مکی ماؤس کے کردار کو استعمال تو کرسکیں گے مگر انہیں بہت زیادہ خیال بھی رکھنا ہوگا کہ وہ ڈزنی کے کردار سے بہت زیادہ ملتا جلتا نہ ہو۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر