ترکی ،یونان ،آئس لینڈ میں برف باری کے باعث نظامِ زندگی مشکل ہوگیا

ترکی ،یونان ،آئس لینڈ میں برف باری کے باعث نظامِ زندگی مشکل ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی ،یونان ،آئس لینڈ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور طوفانی موسم کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شدید برف باری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کے بہت سے حادثے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے ہر صوبے میں برف باری ہوتی ہے؟
اس کے علاوہ یونان میں شدید بارشوں اور ساتھ ہی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں برف باری اور بارش لوگوں کو بہت پسند ہوتی لیکن اس کی شدت عزاب کی شکل بھی اختیار کر لیتی ہے۔
خیال رہے ہوا میں شدت کی وجہ سے پروازوں کا نظام متاثر ہو گیا جبکہ ایتھنز ائیرپورٹ پر پروازیں روک دی گئیں۔
واضح رہے آئس لینڈ میں بھی برفباری کے طوفان سے نظامِ زندگی متاثرہو رہی ہے۔
گزشتہ روز قبل پاکستان کے بھی بہت سے صوبوں میں شدید برف باری ہوئی۔
گلگت بلتستان میں واقع دنیا کے بلند ترین سیاحتی مقام دیو سائی نیشنل پارک میں سیزن کی پہلی برف باری ہوئی تھی، برف باری کے بعد سکردو سے استور کا زمینی رابطہ معطل ہوگئے تھے۔
سکردو شہر سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اور سطح سمندر سے 12 ہزار فٹ بلند، دنیا کی دوسری بلند ترین سیرگاہ دیوسائی نیشنل پارک میں رواں موسم سرما کی آمد سے تقریبا ایک ماہ قبل ہی برف باری کا آغاز ہوگیا تھا۔
دنیا کی چھت اور سیاحوں کی جنت کہلائے جانے والے دیو مالائی سرزمین پر برف باری سے سکردو کا استور اور گُل تاری سے زمینی رابطہ معطل ہوگیا تھا۔
دیوسائی جانے والے سیاح واپس سکردو اور استور پہنچ گئے ہیں ۔ اُدھر دیوسائی اور ملحقہ پہاڑوں سمیت کئی بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد سکردو اور گردونواح میں موسم سرد ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News