گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کنسورشیم بنانے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم کی مشیر برائے سیاسی امور رومینہ خورشید عالم کی وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں کنوینر نیشنل پارلیمنٹری ٹاسک فورس ایس ڈی جی رومینہ خورشید عالم نے گورنر پنجاب کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (سسٹین ایبل گولز ) ایس ڈی جی سیکریٹریٹ کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سے یونیورسٹیوں میں ایس ڈی جی کو سلیبس کا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی۔
گورنر پنجاب نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےکنسورشیم بنانے جا رہے ہیں جس سے طلباء وطالبات کو آگاہی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جی کے اہداف انسانیت کی بہتری کیلئے ترتیب دیئے گئے ہیں، تمام اداروں کا فرض ہے کہ اس میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔
محمد بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غربت کے خاتمے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہماری خدمات ہمہ وقت موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے نازیہ موہل (ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن) گورنر ہاؤس کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
