Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنرپنجاب کےآرڈیننس کوایکٹ میں تبدیل کرنےکیخلاف کیس میں وکلابحث کے لیےطلب

Now Reading:

گورنرپنجاب کےآرڈیننس کوایکٹ میں تبدیل کرنےکیخلاف کیس میں وکلابحث کے لیےطلب

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

عدالت نے گورنرپنجاب کے آرڈیننس کوایکٹ میں تبدیل کرنے کے خلاف کیس میں وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں گورنرپنجاب کےآرڈیننس کوایکٹ میں تبدیل کرنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت جولائی کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کےلئے طلب کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Advertisement

احمد اویس نے مؤقف بیان کیا کہ آئین اور قانون کی تشریح کرنا عدالتوں کا کام ہے جبکہ ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے کہا کہ پنجاب ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ضمانت خارج

دوسری جانب لاہورہائی کورٹ نے قتل کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

عبوری ضمانت خارج  ہونے پر ملزم نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی۔ ملزم عمیر کی ضمانت خارج ہونے پر بھاگنے لگا تو پولیس اہلکار نے گرفتار کر لیا۔

عدالت نے ملزم عمیر کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم پر ڈولفن اہکار عثمان کو گولیاں مارکر قتل کرنے کا الزام تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر