Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس ہماری حکومت نے جمع کیا، قاسم سوری

Now Reading:

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس ہماری حکومت نے جمع کیا، قاسم سوری

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس ہماری حکومت نے جمع کیا۔

قاسم خان سوری نے ملتان میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت عمران خان کی منتخب حکومت کو ختم کیا گیا، آپ سب کو اس دھمکی آمیز مراسلے کا علم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا وبا کے دوران معیشت کو سنبھالا، پنجاب میں تمام خاندانوں کو صحت کارڈ مہیا کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 17جولائی کو ملتان کی غیرت مند عوام لوٹوں کو سبق سکھائیں گے۔

اس کے علاوہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس اقتدار نہیں لیکن پھر بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں، ہمارے مدمقابل پرانی سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہو چکی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمرانو ں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کر دی تو زرا سوچیں کہ جن سے چند ہفتوں میں ملکی معیشت نہیں سنبھل سکی وہ آگے ملک کیا چلائیں گے؟ حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا پر عوام کا مینڈیٹ راتوں رات چوری کر لیا گیا، ہم امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر