Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی خواہش ہےخطے میں جنگ نہ چھڑے

Now Reading:

پاکستان کی خواہش ہےخطے میں جنگ نہ چھڑے
کشمیری

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ پاکستان کی خواہش ہے خطے میں جنگ نہ چھڑےاوروہ جنگ کی نئی دلدل میں نہ پھنسے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ پاکستان کی خواہش ہے خطہ جنگ کی نئی دلدل میں نہ پھنسے، امریکا میں ایک بڑا طبقہ جنگ نہیں چاہتا، خطہ کشیدگی میں اضافے کا متحمل نہیں ہے۔ کوشش ہے خطے میں کشیدگی نہ ہو۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں، گفت و شندید سے معاملات حل ہونے چاہیے، طاقت کے استعمال سے حالات بگڑ جائیں گے، بھارت میں صورتحال تشویشناک ہے جب کہ حالات کی بہتری کیلئے اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی بندکی جائے،شاہ محمودقریشی

خیال رہے کہ ایران نے عراق میں دوامریکی فضائی اڈوں پر ایک درجن سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

Advertisement

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر12 سے زائد زمین سے زمین پرمارکرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے جس میں 80افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے گئے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکا کودوبارہ جارحیت پرشدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل قاسم کی ہلاکت پرجوابی کارروائی ہے، اس حملے کا نام ’آپریشن سلیمانی‘ رکھا گیا ہے، ملٹری بیس پرکامیاب حملہ کیا گیا ہے اور  امریکا نے حملے کا جواب دیا توتباہ کن ردعمل دیں گے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اسرائیل پرحملے کی بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت میں معاون ممالک کوبھی نشانہ بنایا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ملٹری بیس پرحملے سے آگاہ ہیں، صدرٹرمپ کوعراق میں راکٹ حملےکا بتادیا گیا اورامریکا صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر