
وزیراعظم شہباز شریف نے میٹرو بس سروس کی گرین لائن اور بلیو لائن سروسز کا افتتاح کردیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بھارہ کہو سے پمز (گرین لائن) اور کورال سے پمز (بلیو لائن) تک پہلی اسلام آباد بس سروس کا افتتاح کیا ہے۔
PM Shehbaz sharif inaugurating first Islamabad Bus service from Baharakahu to PIMS (Green Line) & Koral to PIMS (Blue Line)where all the Green Blue service will merge with Red Line(Pindi Islamabad Metro).From Faiz Ahmad Faiz Stop the passengers can take Orange line to Airport. pic.twitter.com/cKPPnpsJ47
Advertisement— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 7, 2022
پمز سے تمام گرین لائن اور بلیو لائن سروس (پنڈی اسلام آباد میٹرو) ریڈ لائن میں ضم ہو جائے گی۔
فیض احمد فیض اسٹاپ سے مسافر اورنج لائن سے ائیرپورٹ تک سفر کر سکتے ہیں۔
ساڑھے 15 کلومیٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس پر 8 مسافر اسٹیشنز ہوں گے، 20 کلومیٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس روٹ پر 13 سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
ابتدائی طور 30 بسیں فراہم کی گئی ہیں۔کورال سے ہر 6منٹ بعد جبکہ بہارہ کہو سے ہر 10 منٹ بعد بس روانہ ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میٹرو، لاہور سپیڈو بس سروس، اورنج ٹرین، ملتان میٹرو، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو، اسلام آباد ریڈ لائن، بلیو لائن بس سروس، گرین لائن بس سروس اور اورنج لائن کا آغاز کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News