Advertisement
Advertisement
Advertisement

نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری

Now Reading:

نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری
مسلح افواج

نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نانگا پربت پر پھنسے کوپیما شہروز کاشف اور فضل علی کو نکالنے کے لئے  پاک فوج گزشتہ روز سے ہائی رسک ریسکیو مشن کوآرڈینیٹ کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے آرمی ایوی ایشن اور گراؤنڈ سرچ ٹیم کو بھی مشن پر تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک آرمی ایوی ایشن پائلٹس نے خراب موسم کے باوجود دو مرتبہ بے خوف کوشش کی اور دونوں مرتبہ گہرے بادلوں کی وجہ سے پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالا نہیں جا سکا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ سرچ ٹیم  بھی 21000فٹ بلندی پر کیمپ تین میں پھنسے کوہ پیماؤں کے قریب پہنچ گئی ہے اور آج کوہپیماؤں کو کیمپ ٹو تک ریسکیو کرنے کی کوشش کرے گی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق موسم بہتر ہونے پر آرمی ہیلی کاپٹر سے آج بھی پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کی کوشش ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر