Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردان میں پولیس چوکی میں دھماکہ، وزیراعظم کا جانی نقصان پر اظہار افسوس

Now Reading:

مردان میں پولیس چوکی میں دھماکہ، وزیراعظم کا جانی نقصان پر اظہار افسوس
وزیراعظم

وزیراعظم نے مردان میں پولیس چوکی میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح مردان شہر سے متصل پولیس چوکی چمتار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس حوالدار شہید جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں اور شہادتوں پر بہت تشویش ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور پولیس پر حملوں کے تدارک میں معاونت فراہم کریں۔

دوسری جانب انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھی صوبے میں امن وامان سے متعلق درپیش صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے جس میں وفاق کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Advertisement

 اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی بھی کی ہے۔

اسکے علاوہ وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ کو پولیس پیکج کے تحت امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں شہید اور زخمیوں کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر