Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا حالیہ بارشوں کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا حالیہ بارشوں کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان
شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کے لئے مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

شہباز شریف نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کے لئے 10 لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں میں ہونے والے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دیئے جائیں گے، اموات پر دی جانے والی امدادی رقم کا 50 فیصد وفاقی حکومت جبکہ 50 فیصد کی رقم متعلقہ صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی

یاد رہے کہ آج صبح سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل ، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب سے کچھ دیر قبل ملیر، ملیر، قائد اباد ، ایئرپورٹ ، بن قاسم ٹاؤن ، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

Advertisement

کراچی کے چند مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس میں نارتھ ناظم آباد، ناظم ااباد، ناگن چورنگی، بفرذون، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، نیو کراچی میں تیز بارش ہوئی جب کہ کے ڈی اے چورنگی  اور فائیو اسٹار چورنگی پر ایک سے دو فٹ پانی جمع ہوگیا جس سے سیفی اسپتال میں پانی داخل ہوگیا اور مریضوں و ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بیشتر سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے ، موٹرسائیکلیں پانی میں پھنس گئیں جب کہ گاڑیاں خراب اور بند ہونے سے بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں عید کے دنوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے دن اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوجانے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر