Advertisement
Advertisement
Advertisement

احمد شہزاد نے معصومانہ خواہش کا اظہار کردیا

Now Reading:

احمد شہزاد نے معصومانہ خواہش کا اظہار کردیا
احمد شہزاد نے معصومانہ خواہش کا اظہار کردیا

احمد شہزاد نے معصومانہ خواہش کا اظہار کردیا

بلے باز احمد شہزاد کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اگر مجھ پر فلم بنائی جاتی ہے تو ہالی وڈ اسٹار بریٹ پٹ اس میں میرا کردار ادا کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز احمد شہزاد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے اسپورٹس شو میں شرکت کی جس میں ان سے سوال و جواب پوچھے گئے۔

اسی دوران اینکر نے ان سے سوال پوچھا کہ اگر آپ پر کوئی فلم بنتی ہے تو اس میں آپ کس اداکار کو اپنے روپ میں دیکھنا چاہیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد وقار یونس پرپھٹ پڑے

سوال کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پر فلم بنے تو میں چاہتا ہوں کہ ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ میرا کردار ادا کریں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے 2015 کے ورلڈ کپ کے بعد انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ احمد شہزاد حال ہی میں خبروں کی سرخیوں میں رہے ہیں جب انہوں نے پاکستان کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ وقار ہونس پر منفی رپورٹ کے ذریعے ان کا کیریئر برباد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائے جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے باہر رکھا ہوا ہے، میں نے کبھی کچھ غلط نہیں کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس بھی اپنے دفاع کے لئے بہت کچھ ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے اس کا بتایا جائے سزا دی جائے لیکن میرے کیرئیر کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد نے پاکستان کے لیے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 5 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے 10 سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر