Advertisement
Advertisement
Advertisement

مانچسٹر یونائیٹڈ کا پری سیزن ٹور، رونالڈو نے کھیلنے سے معذرت کر لی

Now Reading:

مانچسٹر یونائیٹڈ کا پری سیزن ٹور، رونالڈو نے کھیلنے سے معذرت کر لی

معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا پری سیزن ٹور کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنے پری سیزن تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے پر نہیں جائیں گے.

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتگال کے اسٹرائیکر کو خاندانی مسئلے سے نمٹنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو پیر کو غیر حاضر تھے جب یونائیٹڈ کے نئے باس ایرک ٹین ہیگ نے پری سیزن ٹریننگ کے آغاز کے لیے کلب کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کیرنگٹن میں خیرمقدم کیا۔

فارورڈ نے کلب کو بتایا کہ وہ ایک خاندانی معاملے سے نمٹ رہا ہے، رونالڈو  جمعرات کو بھی پری سیزن ٹریننگ سے غیر حاضر رہے۔

Advertisement

اس غیر حاضری کی وجہ سے رونالڈو جمعے کو بنکاک کے لیے پرواز کرنے والے گروپ کا حصہ نہیں ہوں گے.

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کوئی اندازہ نہیں ہے کہ رونالڈ یونائیٹڈ کے ساتھ کب منسلک ہوں گے۔

منگل کو تھائی لینڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا لیورپول سے میچ ہے جو آسٹریلیا جانے سے پہلے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ میڈیا میں یہ بات سامنے آئی کہ 37 سالہ نے گزشتہ سال واپسی کے بعد سے اپنی خراب فارم سے ناخوش ہونے کے بعد اولڈ ٹریفورڈ چھوڑنے کو کہا تھا۔

گزشتہ سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ پریمیئر لیگ میں چھٹے نمبر پر رہنے کے بعد چیمپیئنز لیگ میں جگہ بنانے سے محروم رہا۔

تاہم، یونائیٹڈ کا اصرار ہے کہ رونالڈو اس سیزن میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے کیونکہ چیلسی اور ناپولی کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

Advertisement

مانچسٹر یونائیٹڈ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ پارٹی کا حصہ نہیں ہوں گے.

ترجمان کے مطابق ٹیم  جمعے کو پری سیزن تھائی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے کے لیے روانہ ہو گی ۔ جبکہ رونالڈو کو خاندانی مسئلے سے نمٹنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے.

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ ایک اور سیزن کے لیے معاہدہ برقرار ہے اور وہ فروخت کے لیے نہیں ہے۔”

کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں تمام مقابلوں میں 24 گول کیے اور انہیں کلب کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کا 2017 کے بعد پہلی ٹرافی کا انتظار اب بھی برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر