
سری لنکا میں معاشی بحران کے خلاف جاری مظاہروں اور کرفیو کے باعث پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہروں کے باعث سری لنکن حکام نے دارالحکومت کولمبو میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کشیدگی ، شدید احتجاجی مظاہروں اور کرفیو نافذ ہونے کے سبب آج قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچی ہے جہاں ایک روز آرام اور پول سیشن کے بعد گزشتہ روز پہلا ٹریننگ سیشن ہوا تھا۔
AdvertisementTime to huddle 🆙
Training is underway at the P. Sara Oval in Colombo 🏏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/wU2h7bbEr1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 8, 2022
سری لنکن ٹیم ابھی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 سے 20 جولائی تک گال میں کھیلا جائے گا ۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔
پاکستان ٹیم 7 سال بعد سری لنکا کے دورے پر گئی ہے۔آخری بار پاکستان نے 2015 میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جس میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ 377 رنز کا ہدف حاصل کرکے سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News