Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو اگلے الیکشن میں کسی اتحادی کی ضرورت نہیں پڑے گی، شہباز گل

Now Reading:

عمران خان کو اگلے الیکشن میں کسی اتحادی کی ضرورت نہیں پڑے گی، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگلے الیکشن میں کسی اتحادی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج احسن اقبال نے اپنی پریس کانفرنس میں تہذیب اور تربیت پر بات کی، 1988 میں احسن اقبال کی تربیت کس نے کی تھی جب آپ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جعلی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی تھیں، کیا آپ کی تربیت عمران خان صاحب نے کی تھی؟

انہوں نے کہا کہ کل ایک واقعہ پیش آیا اگر دیکھا جائے تو ان کی نظر سے نا خوشگوار واقعہ ہے، چند خواتین اور بچوں نے ان کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگائے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ آپ ایک جعلی پروفیسر ہیں جس نے لبادہ اوڑھا ہوا ہے، مریم صفدر کی فیکٹری کے اصل ماسٹر مائنڈ آپ ہیں، گلوں بٹ و دیگر کی تربیت کیا عمران خان نے کی تھی؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مریم صفدر کچھ دیر پہلے کہتی تھی کہ پبلک میں جانا ہیلمٹ پہن کر جانا، کیا یہ تربیت عمران خان نے کی؟ کل سلمان شہباز نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کو جوتے مارنا چاہئیں، کیا یہ عمران خان کی تربیت تھی؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو چائے چھوڑنے کا کہہ کر خود میکڈونلڈ کی گرم کافی پئیں گے تو عوام کو غصہ آئے گا، کسی کے پاس حق نہیں کہ وہ آپ کو چھوئے تاہم قانون آواز بلند کرنے سے نہیں روکتا۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ احسن اقبال آپ نے نئی وی ایٹ گاڑی خریدی کیا عمران خان نے آپ کی تربیت کی؟ آپ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کےلئے فریش آنسو گیس منگوائی ہے، کیا یہ عمران خان کی تربیت ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آپ علامہ اقبال کی بہو جسٹس ناصرہ اقبال کے گھر دیواریں پھلانگ کر گھسے، کیا یہ بھی عمران خان کی تربیت تھی؟

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند سال قبل پروپیگنڈے سے متاثر ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تدبیریں سوچتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ چند سال قبل ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی، جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں، ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے کہا تھا کہ معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے، چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی، ہر طبقے نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا تھا کہ خواتین موجود ہونے کے باعث قانونی کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے، اگر ہم نے ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے ساتھ کوئی سیکیورٹی گارڈ یا حمایتی ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہو سکتی تھی، عمران خان کے حمایتیوں سے کہتا ہوں سوچیں  آپ کا لیڈر آپ سے کتنا مخلص ہے۔

احسن اقبال نے کہا تھا کہ اگر عمران خان آپ سے اتنا مخلص ہوتا تو اس طرح کے کام کرنے پر نہ اکساتے، عمران خان پچھلے10سال سے کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا تھا کہ عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا اقتدار میں نہیں آسکتا۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر