Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا، امریکہ و چین کا سفارتی تعلقات بحال رکھنے کا عزم

Now Reading:

انڈونیشیا، امریکہ و چین کا سفارتی تعلقات بحال رکھنے کا عزم

امریکہ اور چین کے درمیان ٹرمپ دور سے جاری تناؤ میں کمی واقع ہو رہی ہے اور دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات بحال رکھنے کا عزم کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی ممالک کا اجلاس رواں برس نومبر میں ہوگا۔ اس سے قبل ان ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوا جس میں امریکہ اور چین کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ چینی ہم منصب کے ساتھ  مفید، واضح اور تعمیری بات چیت رہی۔ امریکہ اور چین کے تعلقات نہ صرف فریقین کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے سود مند ثابت ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ تعلقات اور مسابقت میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے راستے کھلے رکھیں گے۔

چین کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹھوس اور تعمیری ملاقات رہی۔ ایسی ملاقاتوں سے افہام و تفہیم بڑھانے اور غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ ایک بڑا ملک ہے اس لیے ذمہ داری بھی امریکہ کی زیادہ بنتی ہے۔ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تعمیری ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر