Advertisement
Advertisement
Advertisement

قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، صدر پاکستان

Now Reading:

قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، صدر پاکستان

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر اہمیت رکھتا ہے جس کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، قربانی کے جذبے کو بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے۔

 

انہوں نے ایک مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لیے غریبوں کے لیے بھائی چارے، بے لوثی اور ہمدردی کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی عبادات، حج اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قربانی کا عمل مومن کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نام پر سب سے بڑی قربانی کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

Advertisement

قربانی محض جانوروں کو ذبح کرنے کا عمل نہیں ہے بلکہ اس کا اصل مقصد کسی اعلیٰ مقصد کے حصول کے لیے ذاتی خواہشات کو قربان کرنا ہے۔ قربانی کا یہ جذبہ انسانوں کو ایسی صلاحیت عطا کرتا ہے کہ وہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود راہ راست پر گامزن رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس بات کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم خود غرضی، لالچ اور حرص کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنے اردگرد ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے بھائی چارے، بے لوثی، محبت اور ہمدردی کے جذبے کو ابھاریں گے تاکہ ہم اس آزمائش کی گھڑی میں ایک مضبوط قوم بن کر ابھر سکیں۔

خیال رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کو صوبائی دارالحکومت کی طوبہ مسجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کی اور عوام کے ساتھ ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر