بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجت دت نے پاکستان کی اداکارہ نمرہ خان کو عیدِ قرباں کی عیدی دے دی۔
سنجو بابا کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے اداکارہ نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ اُن کے اور سنجے دت کے درمیان ہونے والی ویڈیو کال کی اسکرین ریکارڈنگ تھی۔
ویڈیو میں نمرہ خان کو سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نمرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بھارت سے مجھے سنجو بابا کی طرف سے عیدی ملی۔
تاہم اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا جبکہ اس پوسٹ پر اب تک تین لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور مسلمان سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے اللّٰہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
