Advertisement
Advertisement
Advertisement

’بارش برسانے والا مضبوط سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا‘

Now Reading:

’بارش برسانے والا مضبوط سسٹم کراچی کی جانب بڑھنے لگا‘
rain

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ایک اور مضبوط سسٹم کراچی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم 18 ، 19 جولائی تک کراچی میں بارشیں برسائےگا جبکہ کراچی میں موجودہ بارشوں سے زیادہ بارش ہوگی۔

 چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ کراچی میں 60 سے 80 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے تیزبارش والا سسٹم اس وقت مشرقی بھارت میں موجود ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم راجستھان سے آگے پاکستان میں داخل ہو گا، کراچی میں موجودہ بارش کا سلسلہ اس سسٹم کے تحت ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا ہے کہ نئے مضبوط سسٹم کا کچھ حصہ بحیرہ عرب پر اب بھی موجود ہے اور موجودہ بارشوں کا سلسلہ 2، 3 دن مزید چلے گا۔

Advertisement

کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش، ٹریفک کی روانی متاثر

بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کلفٹن سب میرین انڈر پاس اور کے پی ٹی انڈر پاس بھی بند کردیے گئے جبکہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

شدید بارش کے بعد ملیر ندی یار محمد گوٹھ میں پانی کا ریلہ داخل ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔

ملیر ندی لنک روڈ کو بھی پانی آنے کے باعث بند کردیا گيا ہے۔

کراچی میں دن بھر موسلا دھار بارش کا امکان

Advertisement

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

 بحیرۂ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر